یمن

سعودی عرب کو انصاراللہ تحریک کی بڑی دھمکی، وہاں ماریں گے جہاں سوچا بھی نہیں ہوگا

شیعیت نیوز: یمن کی قومی سالویشن حکومت کی اعلی سیاسی کونسل اور انصاراللہ تحریک کے ایک رکن نے کہا ہے کہ یمن پر حملے اور محاصرے جاری رہنے کی صورت میں، سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے جائیں گے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، یمن کی قومی سالویشن حکومت کی اعلی سیاسی کونسل کے ایک رکن محمد علی الحوثی نے یمن کے خلاف حملے اور محاصرہ جاری رہنے کی بابت خبردار کیا۔

یمن کی انصاراللہ تحریک کے دو کمانڈروں پر امریکہ کی وزارت خزانہ کی نئی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ان مجاہدین پر پابندی انہیں خوف زدہ نہیں کرسکتی ہے اور اگر آپ کے حملے اور محاصرے جاری رہے تو سعودی اتحاد کے رکن ممالک کے ان اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا جن کے بارے میں اس نے سوچا بھی نہ ہوگا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو امریکی وزارت خزانہ نے یمنی فوج کے دو کمانڈروں ، محمد عبد الکریم الغماری اور یوسف المدنی پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان پر دہشت گردی اور امریکی شہریوں، امریکی قومی سلامتی اور امریکی معیشت کے لئے خطرے کا الزام عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی دشمن کو مستقبل میں مزید شکستوں کا منھ دیکھنا پڑے گا، بدر الدین الحوثی

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے طیاروں نے گذشتہ گھنٹوں میں صوبہ مآرب کے صرواح اور مذغل شہروں پر بمباری کی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ حجہ کے میدی ضلع کے مختلف علاقوں پر دو بار بمباری کی ۔اس سے قبل صوبہ صعدہ کے ظاہر ضلع میں جارح سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں تین عام شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

یمن کے فوجی ذرائع کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سو اٹھائیس بار الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔

درایں اثنا یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے الجوف میں سعودی عرب کے ایک جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کا جاسوس ڈرون الجوف کے آسمان پر گشت کررہا تھا ، جسے یمنی فورسز نے تباہ کردیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجما ن نے کہا کہ سعودی عرب کے ڈرون کو ایسے میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس کی ابھی تک رونمائی نہیں کی گئی ہے۔ یمنی فوج اس سے قبل بھی متعدد سعودی جاسوس طیاروں کو تباہ کرچکی ہے۔

یحیی سریع نے ایک بار پھر تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ یمن کی فضا سیر و سیاحت کی جگہ نہیں ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button