عراق

مقدس شہر کربلا میں ایرانی قونصل خانے پر نامعلوم عناصر کی شرپسندی

شیعیت نیوز: عراق کے مقدس شہر کربلا میں ایرانی قونصل خانے کے بیرونی حصے میں نامعلوم شرپسند عناصر نے آگ لگادی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مقدس شہر کربلا میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے کے بیرونی حصے میں شرپسند عناصر نے آگ لگادی تاہم عراقی سیکورٹی فورسز نے شرپسندوں کے خلاف فوری کارروائی کی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران، عراقی حکومت اور عوام کا حامی ملک ہے، عراقی وزیر اعظم الکاظمی

العالم کی رپورٹ کے مطابق دسیوں افراد نے کربلا میں واقع ایرانی قونصل خانے کی عمارت کے سامنے اجتماع کیا اور اس دوران چند شرپسندوں نے قونصل خانے کے گارڈ روم کو آگ لگادی تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

رشیا ٹوڈے نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ قونصل خانے کے سامنے اجتماع کرنے والوں نے عمارت کے بیرونی حصے ميں گاڑیوں کے ٹائر جلائے ۔

یہ بھی پڑھیں : قبلہ اول کی آزادی کے لئے اسلامی ریاستوں کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا،گول میز کانفرنس

عراقی میڈیا نے مسلح حملے میں ایک سرکردہ عراقی ایھاب جواد کے مارے جانے کی خبر دی ہے جس کی ایرانی قونصل خانے نے مذمت کی ہے۔

ایرانی قونصل خانے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقدس شہر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات کا مقصد ہمارے دوست اور پڑوسی ملک عراق کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button