مشرق وسطی

یوم القدس کی مناسبت سے دمشق میں شامی عوام کی عظیم الشان ریلی

شیعیت نیوز: شامی عوام نے عالمی یوم القدس کے موقع پر جمعہ کو ایک بڑا مارچ کرکے فلسطین کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق عالمی یوم القدس کے موقع پر جمعہ کے روز بڑے پیمانے پر مارچ کرتے ہوئے شامی عوام نے فلسطین کے تئیں اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے بارے میں سعودیہ عرب کی پالیسی میں تبدیلی کیوں؟

رپورٹ کے مطابق اس شام کے دارالحکومت دمشق میں عالمی یوم قدس کے موقع پر شامی عوام نے ایک بڑے پیمانے پر مارچ کیا ۔

مارچ میں شریک افراد نے صیہونی حکومت اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی اور اعلان کیا کہ وہ فلسطین کی حمایت میں سرفہرست ہیں۔

دریں اثنا شام کے دیگر حصوں میں بھی فلسطین کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : بزدار حکومت کی اسرائیل نوازی،یوم القدس منانا پورے پنجاب میں جرم بن گیا

دوسری جانب شام کے علاقے قنیطرہ کو صیہونی حکومت کی فضائیہ نے ایک بار پھر اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

فارس نیوزکی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے شام کے سرحدی علاقے میں جارحیت کا ارتکاب کیا تاہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے ہیلی کاپٹروں نے قنیطرہ کے ایک علاقے پر حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں القدس کی ریلی پر سعودی اتحاد کا فضائی حملہ، متعدد شہید و زخمی

اس حملے میں ایک فوجی ہدف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہيں پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی دمشق میں واقع دمیر نامی علاقے پر جارحیت کی تھی جس کے نتیجے میں شام کے چار فوجی زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button