اہم ترین خبریںمشرق وسطی

مزاحمت کے حوالے سے شام کا موقف تبدیل نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوا ہے، بشار اسد

شیعیت نیوز: شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے شام کی پوزیشن انیس و اڑتالیس کی بہ نسبت زیادہ مستحکم ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انکی حکومت فلسطینی مزاحمت کے لئے بلا تاخیر ہر ممکن مدد کرنے کو ہمیشہ آمادہ ہے اور اس سے کبھی دریغ نہیں کرے گی۔

شام کے صدر نے مزید کہا کہ ان کا ملک مزاحمت کی حمایت میں پیچھے نہیں ہٹے گا کیونکہ غاصب دشمن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

بشار اسد نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تنازعات کے خاتمے کا واحد راستہ تمام مقبوضہ اراضی فلسطینیوں کے حوالے کر دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی معاشرہ صیہونیوں کے جرائم سے آگاہ ہو چکا ہے: سیاسی تجزیہ کار

انہوں نے مغربی ممالک کے جارحانہ اور متعصبانہ کردار پر نکتہ چینی کرتے ہوئےکہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے صیہونیوں کی اندھی حمایت کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے ۔

اور جب تک حالات میں تبدیلی نہیں آتی اور فلسطینی اور شامی عوام کے حقوق کی بازیابی نہیں کرا لی جاتی، تب تک شام کے موقف میں کوئی تبدلی نہیں آئے گی ۔

ماضی میں بھی شام کے صدر صہیونی قبضے کے خاتمے تک فلسطینی مزاحمت کی حمایت پر زور دیتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button