اہم ترین خبریںیمن

یمن نے دکھائی طاقت، امریکا کا پانچواں ڈرون مار گرایا

شیعیت نیوز: یمن کی مسلح افواج نے منگل کی صبح یمن کے وسطی صوبے کے آسمان پر پانچویں امریکی ڈرون MQ-9 کو مار گرانے کی اطلاع دی ہے۔

فارس نیوز کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ السریع نے صوبہ البیضاء کی فضائی حدود میں امریکی ڈرون MQ-9 کو مار گرانے کی اطلاع دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن مآرب صوبے کی فضائی حدود میں اسی نوعیت کے ڈرون کو مار گرائے جانے کے چند دن بعد انجام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وعدہ صادق آپریشن” کے بعد دنیا اگلے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، ایران

اس رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی کے عوام کی حمایت اور ان کی مزاحمت میں شروع ہونے والی "وعدہ شدہ فتح اور مقدس جہاد” جنگ کے دوران یمن کی مسلح افواج نے اب تک اپنے ملک کے آسمان پر اس نوعیت کے پانچ ڈرونز کو نشانہ بنا چکی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی دفاع نے اللہ تعالیٰ کی مدد سے اس امریکی ڈرون کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی جو صوبہ البیضاء کی فضائی حدود میں جاسوسی میں مصروف تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button