اہم ترین خبریںپاکستان

شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے پاک ایران تعلقات میں بہتری کیلئے تاریخی کردار ادا کیا،علامہ احمد اقبال رضوی

اسلامی ممالک کے درمیان روابط کو مضبوط کرنے کیلئے کوششیں برلاتے رہے۔

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے صدرِایران کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ آیت اللہ رئیسی امت اسلامیہ کے عظیم لیڈر کی حیثیت رکھتے تھے۔

انکی شہادت سے عالم اسلام کو گہرا صدمہ اور عظیم نقصان ہوا۔

وہ امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے۔

اسلامی ممالک کے درمیان روابط کو مضبوط کرنے کیلئے کوششیں برلاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: خادمِ امام رضا ،یاور شہید سردار آیت اللہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی عالمِ ملکوتی میں منتقل ہوگئے

پاکستان ایران تعلقات میں بہتری کیلئے انہوں نے یادگار اور تاریخی دورہ کیا۔

وہ مظلوم فلسطینوں کے حامی تھے۔

اسرائیل کی ہمیشہ زبردست مخالفت کی۔

اپنی آخری تقریر میں بھی فلسطینیوں کی حمایت کا عزم کیا۔

انکی شہادت امت مسلمہ کیلئے عظیم صدمہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button