اہم ترین خبریںایران

خادمِ امام رضا ،یاور شہید سردار آیت اللہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی عالمِ ملکوتی میں منتقل ہوگئے

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے سے قبل کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

شیعیت نیوز: ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی آذربائیجان سے منسلک ایرانی سرحد پر ایک ڈیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ ان کا ہیلی کاپٹر ورزقان میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر مالک رحمتی، نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ محمد علی الہاشم سمیت دیگر مقامی حکام بھی سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ایران کے استقبال میں، اسلام آباد کی اہم شاہراہ کا نام شاہراہ ایران رکھ دیا گیا

ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ابراہیم رئیسی کا حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی سے تلاش کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے سے قبل کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

مذکوہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرانی صد ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی اور صوبے میں ایرانی صدر کے نمائندے آیت اللّٰہ محمد علی اسی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے، جسے حادثہ پیش آیا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق صدر رئیسی اپنے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دورے سے واپس آرہے تھے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کو خراب موسم کی صورتحال کے باعث حادثہ پیش آیا۔

خیال رہے کہ صدر ابراہیم رئیسی آذربائیجان کے ساتھ ایران کی سرحد پر ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button