ایران

ایرانی صدرکی شہادت پر دنیا بھر میں تعزیتی جلسوں اور مجالس عزا کا سلسلہ جاری

ہیلی کاپٹر سانحہ میں ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی شہادت کی مناسبت سے ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں اور علاقوں میں تعزیتی جلسوں اور مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔

شیعیت نیوز : ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی شہادت کی مناسبت سے ایران کے مختلف علاقوں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔

ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی خبر کا اعلان ہوتے ہی لوگ گریہ و زاری کےساتھ باہر نکل آئے اور افسوس و صدمہ کا اظہار کرنے لگے ۔

اسی مناسبت سے سوگواری کے پروگرام شروع ہوگئے اور مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ان مجالس عزا میں مصائب اہلبیت اطہار بیان کر کے گریہ و زاری کیا گیا اور صدر مملکت آیت اللہ شہید سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ایران کے ساتھ ساتھ مختلف دیگر ملکوں منجملہ پاکستان کے مختلف شہروں کراچی اور اسلام آباد میں بھی مجالس عزا منعقد ہوئيں۔

اسلام آباد پریس کلب میں شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور شہید ڈاکٹر حسین امیر عبداللّہیان اور ان کے ساتھ درجہ شہادت پر فائز ہونے والے دیگر شہدا کی یاد میں ایک مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں چھٹی مجلس خبرگان رہبری کا انعقاد

جس مجلس عزا میں پاکستان کی اہم سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، صحافیوں اور سیول سوسائٹی کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے شہدائے ایران کی یاد میں منعقدہ اس مجلس عزا میں ایران کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پورا عالم اسلام سوگوار ہے۔

پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی اسی طرح کی مجالس کا اہتمام کئے جانے کی خبر ہے۔

ہندوستان کے مختلف شہروں منجملہ دارالحکومت دہلی، ممبئی، حیدر آباد اور لکھنؤ میں بھی اسی طرح کی مجالس عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ایران کے شہید صدر اور ان کے ہمراہ دیگر شہید ہونے والے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button