اہم ترین خبریںایران

ایران میں چھٹی مجلس خبرگان رہبری کا انعقاد

شیعیت نیوز: مجلس خبرگان یا ماہرین کی کونسل کا چھٹا اجلاس آج صبح مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے پارلیمنٹ کی سابقہ عمارت میں منعقد ہوا۔

مجلس خبرگان کے اجلاس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا اور اس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا پیغام پڑھا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شہید آيت اللہ ابراہیم رئيسی کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی خدمات پر تاکید کی۔

یہ بھی پڑھیں:صدر رئیسی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،پاکستانی وزیر اعظم

اجلاس میں آیت اللہ موحدی کرمانی کو دو برس کے لئے ماہرین کی کونسل کا سربراہ منتخب کیا گیا۔

مجلس خبرگان کا اجلاس ایسے عالم میں منعقد ہوا کہ شہید صدر اور شہید آيت اللہ آل ہاشم کی کرسیاں خالی تھیں اور ان پر سیاہ کپڑے بچھے ہوئے تھے اور گلدستے رکھے ہوئے تھے۔

شہید صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور شہید آیت اللہ آل ہاشم مجلس خبرگان کے رکن بھی تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button