اہم ترین خبریںپاکستان

شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی یاد آوری میں آئی ایس او کا ملک بھر میں تعزیتی ریفرنسز کا اعلان

ترجمان آئی ایس او سلمان حیدر کے مطابق آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں  مجلس ترحیم کا انعقادکیا جائے گا جس سے علامہ احمد اقبال رضوی خطاب کریں گے  

شیعیت نیوز: شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی یاد آوری اور بلندی درجات کیلئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ملک بھر میں  مجالس ترحیم اور تعزیتی ریفرنسز کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان آئی ایس او سلمان حیدر کے مطابق آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں  مجلس ترحیم کا انعقادکیا جائے گا جس سے علامہ احمد اقبال رضوی خطاب کریں گے

جبکہ اسلام آباد میں آئی ایس او کے زیر اہتمام مجلس ترحیم سے علامہ محمد امین شہیدی خصوصی گفتگو کریں۔

یہ بھی پڑھیں: خادمِ امام رضا ،یاور شہید سردار آیت اللہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی عالمِ ملکوتی میں منتقل ہوگئے

کراچی میں علامہ نقی ہاشمی شہید کی عالم اسلام کیلئے خدمات  کو خراج تحسین پش کرنے کیلئے خصوصی خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button