ایرانپاکستان کی اہم خبریں

صدر رئیسی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،پاکستانی وزیر اعظم

شیعیت نیوز: پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم غم کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ برابر شریک ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ صدر رئیسی کی مسلم امہ کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ صدر رئیسی گزشتہ ماہ پاکستان کے دورے پر آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر کےدورہ پاکستان کے دوران حملہ کا خدشہ تھا ،وزیر اعلیٰ سندھ کا انکشاف

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آٹھویں صدر خادم الرضا (ع) آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر اتوار کی شام 19 مئی کو قیز قلعہ سی ڈیم کا افتتاح کرکے تبریز شہر کی جانب لوٹتے وقت حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔

اس سانحے میں صدر مملکت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان، تبریز کے امام جمعہ آیت اللہ آل ہاشم اور صوبہ آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، صدارتی محافظوں کے ٹیم کے سربراہ جنرل سید مہدی موسوی، حفاظتی ٹیم کے کئی دیگر ارکان اور ہیلی کاپٹر کے پائلٹس شہید ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button