اہم ترین خبریںپاکستان

آیت اللہ ابراہیم رئیسی مظلومین ِ غزہ کی حمایت میں توانا آواز تھے،سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر ایرانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں

 شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایرانی صدر کی شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر ایرانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ابراہیم رئیسی کی شہادت امت مسلمہ کے لیے ایک المناک سانحہ ہے۔

وہ مظلومین ِ غزہ کی حمایت میں ایک توانا آواز تھے۔

انہوں نے اسلام ،قران اور مظلومین کا ہر پلیٹ فارم پر بھرپور دفاع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خادمِ امام رضا ،یاور شہید سردار آیت اللہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی عالمِ ملکوتی میں منتقل ہوگئے

آپ ایک باحکمت،جرات مند اور بابصیرت رہنما تھے۔

عالم اسلام کو اپنے اس نڈر رہنما پر فخر ہے۔

سوگوران بلخصوص رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی قوم کی خدمت میں اپنی اور پاکستانی قوم کی جانب سے ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button