اہم ترین خبریںمشرق وسطی

کرغزستان ہنگامے، مشتعل کرغز طلبہ کے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے

شیعیت نیوز:وسط ایشیا کے مسلم ملک کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی۔

پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے اور مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے کردیے، متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مظاہرین کے حملوں میں 3 پاکستانی طالب علموں کی ہلاکت ہو چکی ہے، تاہم ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

مشتعل کرغز طلبہ کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کے ہاسٹلز پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کی گئی اور پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے، جس پر پاکستانی طلبہ تشویش کا شکار ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پروفیسر تقدیس گیلانی کو او آئی سی میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر خراج تحسین

پاکستانی طلبہ نے کہا کہ ہاسٹل میں لڑکوں اور لڑکیوں پر تشدد کیا گیا ہے، طلبہ نے پاکستان سفارت خانے کی جانب سے عدم تعاون کی بھی شکایت کی ہے۔

جھگڑا کرغز طالب علموں کی جانب سے مصری طالبات کو ہراساں کرنے پر شروع ہوا تھا۔

محمد عبداللہ کے مطابق مصری طلبہ کی جانب سے کرغز طلبہ کے خلاف ردعمل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے۔

کرغز طلبہ پورے بشکیک میں غیر ملکی طلبہ و طالبات پر حملے کر رہے ہیں۔

بشکیک میں مشتعل افراد کے طلبہ پر تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button