دنیا کے مجاہدین ہمیں آئیڈیل کے طور پر دیکھتے ہیں، جنرل اسماعیل قاآنی

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی کا کہنا ہے کہ قدس بریگیڈ کے فوجی، مزاحمتی ثقافت کے آئیڈیل اور معیار ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنرل اسماعیل قاآنی نے تہران میں منعقد ایک پروگرام سے خطاب میں کہا کہ قدس بریگیڈ کے فوجی ایمان اور اعتقاد میں صف اول میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا میں جہاں کہیں بھی مجاہدین اور مزاحمت کی ثقافت اور جنرل قاسم سلیمانی میں دلچسپی رکھنے والے ہیں وہ ہمیں آئیڈیل کے طور پر دیکھتے ہیں اور ہماری صداقت، معنویت، اخلاق اور برادری کے جذبے سے متاثر ہوتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل آج دنیا میں دہشت گردی کی جڑہیں۔ امریکہ اور اسرائیل اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دے رہے ہیں اور ان کی مکمل طور پر حمایت بھی کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یوم قدس، صیہونیوں کے خلاف انتفاضہ ہونا چاہئے، فلسطینی استقامتی گروہوں
انھوں نے کہا کہ ہمارا مکتب ایمان اور اعتقاد کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے لہذا ہم نے جہاں بھی دین کے اصولوں کے مطابق قدم رکھا ہے اللہ تعالی نے وہاں ہمیں فتح عطا کی ہے۔
جنرل اسماعیل قاآنی نے استاد شہید مرتضی مطہری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرزندان انقلاب اور پاسداروں کا اعتقادی راستہ، شہید مطہری کے راستے کو جاری رکھنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید مرتضی مطہری کی شہادت سے عقیدہ، ایمان اور عمل کے راستے میں ہمارا ایمان اور عزم مزید پختہ ہوا ہے۔
قدس بریگیڈ کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ اسلامی انقلاب کی تاریخ، مزاحمت اور اسلام کے دفاع کے محاذ پر، سخت سے سخت اور بحرانی حالات میں ہم نے اللہ پر اعتماد اور اس پر توکل کیا اور یہی وجہ تھی کہ ہم نے تمام میدانوں میں بازی مار لی اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا۔