عراق

عراق میں دہشت گردی منصوبہ ناکام، بغداد سے 1 ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد

شیعیت نیوز: عراقی سکیورٹی فورسز نے اعلان کیا ہے دارالحکومت بغداد سے 1000 کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے جسے حتمی طور پر دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

عراقی سرکاری خبررساں ایجنسی واع کے مطابق اس بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ یہ دھماکہ خیز مواد صوبہ بغداد کے مغربی حصے میں واقع ایک چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران پکڑا گیا ہے جس کا تعلق ’’منطقہ جنوب‘‘ نامی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ ہے۔

عراقی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا 1 ٹن دھماکہ خیز مواد خودکش گاڑیوں اور دیسی ساختہ بموں کی تیاری میں استعمال کیا جانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مآرب میں منصور ہادی کے عناصر کو شکست، 125 جنگجو ہلاک و زخمی

دوسری جانب عراق اور کویت کی سرحد کے قریب دہشت گرد امریکی فوج کے ایک لیجسٹک کاروان پر حملہ کیا گیا ہے۔

عراق کی صابرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد امریکی فوج کے اس لیجسٹک کارواں کوعراق اور کویت کی سرحد کے قریب’’جریشان‘‘ میں حملے کا نشانہ بنایا گیا اور کئی دھماکے ہوئے۔ ان دھماکوں سے امریکہ کے اس لیجسٹک کارواں کو کافی نقصان پہنچا۔

صابرین نیوزچینل نے ابھی تک اس واقعے میں ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیل نہیں بتائی ہے ۔

اس حملے کی ابھی تک ذمہ داری کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی۔

عراق میں موجود دہشت گرد امریکی فوج کے اڈوں اور قافلوں کو گزشتہ مہینوں میں کئی بار حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

عراقی عوام، اپنے ملک سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کررہے ہیں اور اس ملک میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کی امریکی دہشت گرداںہ حملے میں شہادت کے بعد عراقی پارلیمنٹ بھی اس حوالے سے ایک بل کو منظور کر چکی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button