نجف اشرف میں علامہ شفقت شیرازی کی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی سے ملاقات

29 اگست, 2025 12:49

شیعیت نیوز : مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے حالیہ دورۂ عراق کے دوران نجف اشرف میں موجود رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے نمائندہ عراق آیت اللہ سید مجتبٰی حسینی سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں سیکرٹری امور خارجہ کے ساتھ وفد میں ایم ڈبلیو ایم شعبۂ نجف اشرف کے سربراہ حجت الاسلام مولانا سید خاور عباس نقوی، مدرسہ امام باقر نجف اشرف کے پرنسپل علامہ ڈاکٹر شیخ محمد حسن تقی اور سید عون موسوی بھی ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں :

اس دوطرفہ ملاقات میں نمائندہ رہبری کو مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کی ملکی و بین الاقوامی خدمات کے بارے میں بریفننگ دی گئی اور چیئرمین ایم ڈبلیو ایم حجت الاسلام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا قومی و ملکی مسائل میں اہم کردار اور ان کے جراتمندانہ و بے باک مؤقف کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں آیت اللہ سید مجتبٰی حسینی سے پاکستانی زائرین کی مشکلات، بائی روڈ راستوں کی بندش اور عراق میں درپیش مسائل جیسے پاسپورٹ ایشوز پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ مجلسِ وحدت مسلمین کی طرف سے زائرین کرام کے لیے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ملاقات میں حوزہ علمیہ نجف اشرف میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلاب کی مشکلات کے حل کے لیے گزارشات پیش کی گئیں جن کے حل کی مکمل یقین دہانی کروائی گئی۔

8:05 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔