اہم ترین خبریںایران

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا براہ راست خطاب

شیعیت نیوز: رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کل بروز اتوار 2 مئی کو یوم معلم کی مناسبت سے ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے اس خطاب کو کل اتوار کی شام ایران کے وقت کے مطابق شام 6 بجے ، پاکستان کے 6:30 بجے اور بھارت کے 7 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایران میں شہید مرتضی مطہری کے یوم شہادت کو یوم معلم کا نام دیا گیا ہے۔ اس روزکو ان سے منسوب کرنے کا مقصد ان کے مقام اور مرتبے کومزید بلند کرنا اور ان کی علمی کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی بندرگاہ حیفا میں تیل ریفائنری دھماکوں سےگونج اٹھی

دوسری جانب ایران کے سابق وزير دفاع اور قومی دفاع یونیورسٹی کے سربراہ جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ خطے میں غاصب صہیونی حکومت کی عسکری اور غیر عسکری موجودگی کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔

جنرل احمد وحیدی نے’’ خلیج فارس ہمارا گھر‘‘ کے عنوان سے منعقد سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس پر توجہ کا مسئلہ خاص اہمیت کا حامل مسئلہ ہے۔ خلیج فارس ہمارا گھر ہے اور ہم اپنے گھر کی سلامتی کو کسی بھی قیمت میں خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یہ علاقہ ہمارا گھر ہے جس میں وسیع ظرفیتیں موجود ہیں اور ہم باہمی تعاون کے ساتھ ان ظرفیتوں سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ خلیج فارس میں غیر علاقائی طاقتوں کی موجودگی سے خلیج فارس کے امن و اماں اور سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔ غیر علاقائی طاقتیں علاقائی ممالک میں اختلاف کا سبب ہیں۔ اسرائیل خطے میں شرارت اور بد امنی کا اصلی محور ہے اور اسرائیل کی خطے میں موجودگی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائےگا۔

انھوں نے کہا کہ ایران علاقائی ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button