دنیا

کورونا بحران، بھارت میں کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ

شیعیت نیوز: بھارت میں کورونا کی دوسری لہر قہر برپا کررہی ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے تین لاکھ سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ دوسرے دن دو ہزار سے زیادہ متاثرہ افراد کی موت ہوئی ہے۔

دریں اثنا بھارت میں بدھ کے روز 2211334 افراد نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا تھا اور اب تک 13 کروڑ 23 لاکھ 30 ہزار 644 افراد کی ٹیکہ کاری کی جاچکی ہے۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 314835 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 59 لاکھ 30 ہزار 965 ہوگئی ہے۔

فعال معاملات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 2291428 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف ریکارڈ 178841 مریض صحتمند بھی ہوئے، جنہیں ملا کر اب تک ایک کروڑ 34 لاکھ 54 ہزار 880 افراد نے کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

اسی عرصے میں مزید 2104 مزید مریضوں کی موت سے ، اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 184657 ہوگئی ہے۔ ملک میں ری کوری کی شرح 84.46 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح بڑھ کر 14.38 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.16 فیصد ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیصلہ ہوگیا، جب تک لاپتہ عزادار نہیں آجاتے مرکزی جلوس یوم علیؑ رکا رہے گا آگے نہیں بڑھے گا،علامہ حیدرعباس عابدی

دوسری جانب کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے نریندر مودی کو کورونا ویکسین کی قیمتوں میں فرق سے متعلق ایک خط لکھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ ویکسین کی من مانی قیمت غیر منصفانہ ہیں اور مودی کو اس میں مداخلت کرنی چاہیئے۔

سونیا گاندھی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کورونا ویکسینیشن سے متعلق حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ویکسین بنانے والی کمپنیاں اس کی قیمتوں سے متعلق من مانی پر اتر آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین تیار کرنے والی کمپنی سیرام انسٹی ٹیوٹ نے آج ہی اس ویکسین کی قیمت کا اعلان کیا ہے۔ اس کے مطابق بھارتی حکومت کو یہ ٹیکہ 150 روپے میں ریاستی سرکاروں کو 400 روپے میں اور پرائیویٹ اسپتالوں کو 600 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ جب بھارت میں کورونا کی دوسری لہر عروج پر ہے، تو مودی حکومت کو اس طرح کی من مانی کی اجازت نہیں دینی چاہیئے اور 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو ان کی معاشی حیثیت یا دیگر سطح کا اندازہ کئے بغیر یکساں طور پر سبھی کے لئے ٹیکہ کاری کا انتظام کرنا چاہیئے۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی کو آگے آنا چاہیئے اور ایسی من مانی کو روکنے کے لئے مداخلت کرنی چاہیئے تاکہ ملک کے تمام لوگوں کو مساوی قیمت پر کورونا ویکسین دستیاب ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button