اہم ترین خبریںعراق

عراقی سکیورٹی فورسز نے داعش کے 22 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا

شیعیت نیوز: عراق کے علاقے کردستان میں دہشتگرد گروہ داعش کی باقیات کا صفایا کرنے کے لئے ہونے والی کارروائی میں داعش کے 22 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

الشرقیہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کردستان کے علاقے کی سکیورٹی فورسز نے داعش کے 22 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والوں میں اپنے آپ کو فلوجہ کا والی کہلانے والا’’ابوعلی الجمیلی‘‘ بھی شامل ہے۔

ابھی حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دھماکہ خیز مواد سے بھری داعش کی ایک کار کو نشانہ بنتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں داعشی دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہو رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراقی سیکورٹی فورس بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا حرم امام رضاؑ سے ایسا پیغام کہ پوری امت مسلمہ مسرت سے جھوم اٹھے

دوسری جانب عراق کی رضاکارفورس حشدالشعبی نے عراقی سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف ترکی کے فوجیوں کی کسی بھی طرح کی کارروائی کے خلاف سخت خبردار کیا ہے۔

عراق کی عوامی رضاکارفورس حشدالشعبی کے ایک کمانڈرمحمود مرضی نے جمعرات کو المعلومہ نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عراقی سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف ترک فوجیوں کی ہرطرح کی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر محمود مرضی نے کہا کہ حکومت کو ترکی کی جانب سے سیکورٹی کی خلاف ورزی کے سلسلے میں سخت موقف اختیار کرنا چاہئے اور اسے رکوانا چاہئے اور اگر عراقی سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا توسخت اور دنداں شکن جواب دیا جائے گا۔

حشدالشعبی کے کمانڈر نے کہا کہ ترکی کی جارحیتیں ، عراق کے اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس طرح کی جارحیتوں کا عراق کے امن واستحکام پر منفی نتیجہ مرتب ہوتا ہے۔

ترکی کی فوج پی کے کے ، کے خلاف کارروائی کے بہانے شمالی عراق میں حملے کرتی رہتی ہے ۔ ترکی نے کچھ دنوں پہلے پی کے کے ، کے جنگجؤوں کو ختم کرنے کے لئے شمالی عراق میں پنجہ عقاب اور پنجہ ببر نامی دو آپریشن شروع کئے تھے جس پر عراقی حکام نے سخت احتجاج کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button