سعودی عرب

سعودی تیل کی تنصیبات پر حملوں کے عالمی تیل منڈی پر اثرات

شیعیت نیوز: سعودی تیل کی تنصیبات پر یمن کے ڈرون حملوں کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمت 63.87 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

گذشتہ روز سعودی تیل کی تنصیبات پر یمن کے ڈرون حملوں اور چینی تیل کی بڑھتی ہوئی درآمد کے اعدادوشمار کے سامنےآنے کے بعد آج کے بازاروں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ غرب اردن میں یہودی دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو سگے بھائی شہید

یاد رہے کہ یمن کی مسلح افواج نے گذشتہ روز ایک بیان میں سعودی سرزمین پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل کاروائیوں کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یمنیوں نے سعودی عرب کے ٹھکانوں پر 17 ڈرون اور دو بیلسٹک میزائل فائر کیے جن میں جبیل اور جدہ میں واقع ارامکو کی تنصیبات بھی شامل ہیں لیکن سعودی حکام نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کے خلاف ملتان میں دوسرے جمعہ بھی احتجاجی ریلی اور علامتی دھرنا

یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے ملک کے خلاف جارحانہ محاصرہ اور حملے جاری رہیں گےتو ہم بھی سعودی عرب کے اندر ایسے ہی اہم ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہیں گے، ادھربرینٹ کروڈ میں 59 سینٹ اضافے کے ساتھ 63.87 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل کی قیمت میں 43 سینٹ اضافے سے 60.13 ڈالر فی بیرل میں طے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : فرقہ پرست شدت پسند تنظیم تحریک لبیک پاکستان کالعدم قرار، نوٹیفکیشن جاری

واضح رہے کہ مارچ میں چین کی برآمدات میں ایک اور فروغ دیکھنے میں آیا جب دنیا میں ویکسی نیشن کے معاملات میں بہتری آئی اور درآمدات چار سال کی بلند ترین سطح پر آئیں تو چین کی تیل کی درآمد میں 21 فیصد اضافہ ہوا،تاہم تیل کی قیمتوں میں اضافے کا ایک اور عنصر مسلسل تیسرے ہفتے امریکی تیل کے ذخائر میں کمی کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button