اہم ترین خبریںعراق

شمالی عراق میں موساد کے جاسوسی کے اڈے پر حملہ ، کئی ہلاک

شیعیت نیوز: شمالی عراق میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک جاسوسی کے اڈے پر حملہ ہوا ہے جس میں کئی ایجنٹوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے ۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی عراق میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک ٹھکانے پر نا معلوم افراد نے حملہ کیا ہے ۔

عراق کے صابرین نیوز چینل اور ’’ الاعلام المقاوم‘‘” سینٹر نے منگل کی رات ایک سیکوریٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ نا معلوم افراد نے موساد کے ایک جاسوسی کے اڈے پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں کئی اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔

ذرائع نے اس حملے کی تفصیلات نہیں بتائی ہے تاہم یہ کہا ہے کہ اس آپریشن کی تفصیلات بہت جلد منظر عام پر لائی جائیں گی ۔

عراقی کردستان ان علاقوں میں شامل ہے جہاں کے بارے میں یہ رپورٹيں ملتی رہی ہیں کہ وہاں صیہونی عناصر سرگرم ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ، سی ٹی ڈی کی بروقت کاروائی کالعدم داعش و لشکر جھنگوی کے 4 دہشتگرد ہلاک

دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے شمالی عراق کے شہر نینوا میں ایک دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکارفورس حشد الشعبی نے نینوا میں ایک دہشت گرد گروہ کا قلع قمع کردیا۔

یہ گروہ شہرنینوا میں سیکورٹی اہداف اورعوام کو حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کررہا تھا۔ حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ کے خلاف کارروائی میں عراق کے مختلف سیکورٹی و انٹیلی جینس اداروں نے شرکت کی۔ اس کارروائی کے دوران چھے دہشت گردوں کو گرفتار کر کے سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے اعلان کے باوجود اس گروہ کے کچھ بچے ہوئے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملہ کر کے عراقی عوام میں دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button