دنیا

سعودی عرب اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار اور امریکہ سب سے بڑا تاجر

شیعیت نیوز: سویڈن کے تحقیقی ادارے کے مطابق امریکہ دنیا میں اسلحے کا سب سے بڑا تاجر ہےاور سعودی عرب خطے میں اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار ہے۔

تحقیقی ادارے کا کہنا ہے کہ پانچ برس کے دوران امریکہ کی برآمدات میں 37 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ روس اور چین کی اسلحہ برآمدات میں کمی ہوئی۔

مشرق وسطیٰ میں سب سے زیادہ اسلحہ خریدا جاتا ہے اور سعودی عرب خطے میں اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار ہے۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اسلحہ کی عالمی منڈی میں امریکہ اب بھی سب سے بڑا تاجر ہے۔

گذشتہ پانچ برس کے دوران اسلحہ کی عالمی منڈی میں امریکہ کی برآمدات میں 37 فیصد تک اضافہ ہوا۔ امریکی ہتھیاروں کی برآمدات کا 47 فیصد مشرق وسطیٰ کے ممالک کو کیا گیا۔

سعودی عرب نے امریکی اسلحے کی کل برآمدات کا 24 فیصد اسلحہ خریدا۔ امریکہ اب 96 ریاستوں کو اسلحہ سپلائی کر رہا ہے۔ فرانس کے بڑے ہتھیاروں کی برآمدات میں 44 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جرمنی کی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : خودساختہ اسرائیلی ریاست کی لبنان کو گیدڑ بھپکیاں

اسرائیل اور جنوبی کوریا دونوں نے اپنی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا۔ سیپری کے مطابق مشرق وسطی میں گزشتہ پانچ برس کے مقابلے میں 25 فیصد اسلحہ زیادہ درآمد کیا گیا۔

سب سے زیادہ 61 فیصد اضافہ سعودی عرب کی درآمدات میں ہوا۔ مصر کی اسلحہ درآمدات میں 136 فیصد اور قطر کی درآمدات میں 361 فیصد اضافہ ہوا۔

روس سے اسلحے کی برآمد میں 22 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ چین جو اسلحے کی برآمدات میں دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ملک ہے، اس کی برآمدات میں 7.8 فیصد کمی آئی ہے۔

دوسری جانب امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اشتعال انگیز بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی مسلح افواج آج رات ہی شمالی کوریا پر حملہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امام جمعہ گلگت آغا سید راحت الحسینی نے عبوری آئینی صوبے کی حمایت کا اعلان کردیا

اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج آج رات ہی شمالی کوریا کے خلاف جنگی کارروائی کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے خلاف جنگ اور گفتگو دونوں آپشن امریکی میز پر موجود ہیں ۔

ادھر شمالی کوریا نے امریکہ کی موجودہ حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی حکومت کی دھمکیوں اور دباؤ میں نہیں آئی گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button