مشرق وسطی

شام کی فوج نے صیہونی دشمنوں کے حملوں کو ناکام بنادیا

شیعیت نیوز: شامی فوج کے اینٹی ائیر کرافٹ یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دمشق کی فضا میں صیہونی دشمنوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج کے اینٹی ائیر کرافٹ یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دمشق کی فضا میں صیہونی دشمنوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

ابھی تک اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ یہ حملے طیاروں سے کئے گئے، میزائلی تھے یا ڈرون سے کئے گئے۔ البتہ ماضی میں صیہونی حکومت، دہشت گردوں کی حمایت میں شام کی بنیادی تنصیبات اور فوج کو نشانہ بناتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ریاض یمنی میزائیلوں کی صدائوں سے گونج اٹھا، پروازیں کینسل

دوسری جانب شام کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے جنگی طیاروں کی جانب سے عراق اور شام کے سرحدی علاقوں پر ہونے والی بمباری کی مذمت کی۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام اور عراق کے سرحدی علاقوں پر امریکہ کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے جو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی واضح خلاف ورزی ہے کہا کہ اس قسم کے حملوں سے علاقے کی صورتحال بری طرح کشیدہ ہو جائے گی۔

شام کی وزارت خارجہ نے اس قسم کے حملوں کو امریکہ کی منفی سیاست کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت قانون کی پاسداری کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی بحرانوں سے نمٹنے کیلئے ٹرمپ حکومت کی طرح جنگل کے قانون پر عمل نہیں کرے گی۔

یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی قوتوں اور روس کی مدد سے خونخوار دہشت گردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کوشکست دی، تاہم اب بھی شام کے بعض علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر سرگرم عمل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button