مشرق وسطی

ادلب، دہشت گردوں نے حکومتی علاقوں کی جانب عوامی نقل مکانی پر پابندی عائد کردی

شیعیت نیوز: شام میں روسی امن مرکز کے سربراہ ویاچسلاو ستنیک نے میڈیا کو بتایا ہے کہ قابض دہشت گرد تنظیموں نے اپنے زیر قبضہ علاقوں سے حکومتی علاقوں کی جانب عوامی نقل مکانی کو روکنے کے لئے ملک کے شمال مغربی صوبے ادلب میں نئی چوکیاں قائم کر دی ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق ویاچسلاو ستنیک نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے شمال مغربی علاقوں پر قابض دہشت گردوں کی جانب سے غیر فوجی عوام کو زور زبردستی کے ذریعے اور ڈرا دھمکا و گرفتار کرکے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں باقی رکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : واشنگٹن سعودی عرب کے سابق ولیعہد کو آزاد کر سکتا ہے، برطانوی میڈیا

روسی امن مرکز کے سربراہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قابض دہشت گرد عام لوگوں کو اپنے زیر قبضہ علاقوں سے نکل کر حکومتی علاقوں کی جانب جانے نہیں دے رہے۔

روسی کمانڈر نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حتی شام پر قابض ترک فورسز بھی دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں میں کھولی جانے والی نئی گذرگاہوں سے شامی عوام کے پرامن انخلاء کی ضمانت نہیں دے سکتیں اور یہی مسئلہ شامی عوام کی صورتحال کے مزید خراب ہونے کی وجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج نے سعودی اتحاد کی فضائیہ کے ڈرون طیارے کو تباہ کر دیا

ویاچسلاو ستنیک نے کہا کہ شامی شہریوں کی حالت نہ صرف اس مسئلے کے باعث مزید ابتر ہوئی ہے بلکہ عائد امریکی پابندیوں کے سبب بھی شامی عوام کو صحت، علاج معالجے اور اقتصادی میدان میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

روسی کمانڈر نے اپنی گفتگو کے آخر میں تُرک فورسز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے عہدوپیمان پر کاربند رہتے ہوئے شام کے شمال مغربی علاقوں میں موجود اُن عام افراد کا خاص خیال رکھیں، جو اُن علاقوں سے نکل کر حکومتی علاقوں میں آنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button