پاکستان

فلسطین فاؤنڈیشن کے زیر انتظام تصویر نمائش سے علامہ احمد اقبال رضوی کا خطاب

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ تصویری نمائش سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین نے خطاب کیا۔

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے اسلام آباد آرٹس گیلری ایف نائن پارک میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف منعقدہ 3 روزہ تصویری نمائش میں شرکت کی۔

3 روزہ تصویری نمائش اور ورکشاپ میں اسلام آباد کے ایک سو سے زائد آرٹسٹس نے مختلف تصاویر اور اپنے فنی نمونے نمائش کے لیے پیش کیئے ہیں۔

تصویری نمائش میں ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین نے خطاب بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او پاکستان کا ملک گیر احتجاجی مہم کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور یورپ کل تک انسانی حقوق کے علمبردار تھے، مگر اب ان کا منافقانہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہو گیا ہے۔

آج امریکی جامعات میں ہونے والے احتجاجات میں دہشتگردی کرنا  انسانی حقوق اور آزادی رائے کی سب سے بڑی پامالی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے تمام جرائم کا اصل ماسٹر مائنڈ، اور پشت پناہ امریکہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خدا پر بھروسہ رکھنے والے جوان جلد مسجد اقصی کو آزاد کروائیں گے۔

دنیا دیکھے گی کہ اسرائیل کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور فلسطین مسلمانوں کی ایک آزاد ریاست بنے گی۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر صابر ابو مریم،جماعت اسلامی پاکستان کے لیاقت بلوچ اور نائب ایمبیسیڈر فلسطین سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button