اہم ترین خبریںپاکستان
ن لیگ اور سپاہ صحابہ کا گٹھ جوڑ ؟امامبارگاہ میں مجلس عزابپا کرنے پر مقدمہ درج
عزاداروں نے جواز پوچھا تو پولیس انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں دوسرے مسالک کےا فراد بھی مقیم ہیں انکے جزبات مجروح ہوتے ہیں ۔

شیعیت نیوز:پنجاب حکومت کی شیعہ دشمنی عیاں ہوگئی۔
مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت نے گجرانوالہ میں امام بارگاہ کے اندر مجلس عزا منعقد کرنے پر بانی مجلس پر مقدمہ درج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امام بارگاہ کے اندر مجلس کروانے پر گوجرانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مقدمہ کے مطابق گجرانوالہ امام بارگاہ میں مجلس عزا کا انعقاد جاری تھا کہ پولیس نے مجلس عزا کو روکا ۔
عزاداروں نے جواز پوچھا تو پولیس انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں دوسرے مسالک کےا فراد بھی مقیم ہیں انکے جزبات مجروح ہوتے ہیں ۔
عزاداروں کاکہنا ہے کہ گجرانوالہ میں شیعہ سنی متحد ہیں اور یہاں کوئی فرقہ واریت نہیں ہے ۔
تکفیری ٹولہ علاقائی امن کو خراب کرنا چاہتا ہت جو مسلم لیگ ن کی ایما پر گجرانوالہ میں امن کو سپوتاز کرنا چاہتا ہے ۔
پولیس اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔
عزاداری ہمارا آئینی اور شہری حق ہے ۔ہم عزاداری پر کسی قدغن کو قبول نہیں کریں گے ۔
پولیس بے بنیاد مقدمہ کو واپس لے اور مجلس عزا کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کرے۔
اگر عزاداری کے خلاف کوئی قدغن لگایا گیا تو ملک بھر سے عزادار گجرانوالہ کے مومنین کی حمایت میں احتجاج کریں گے ۔
عزاداری کیلئے ہمیں کسی کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ۔