اہم ترین خبریںمشرق وسطی
شام، داعش کی ذیلی شاخوں کے درمیان تصادم، 17 ہلاک

شیعیت نیوز:شام کے صوبہ درعا کے شمالی علاقے میں تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کی دو ذیلی شاخوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا ۔
جس میں دو طرف کے 17 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سید حسن نصراللہ ایرانی قونصل خانے کے شہداء کی تقریب سے خطاب کریں گے
المرصد کے مطابق داعش کی ذیلی شاخوں میں سے ایک کی قیادت محسن الہیمد اور دوسری کی الحمد جمال اللباد قیادت کررہے ہیں۔
مذکورہ افراد داعش کے اہم عہدیدار رہ چکے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق فریقین کے 12 اراکین کے علاوہ 4 سویلین بھی شامل ہیں جن میں ایک عورت اور تین بچے ہیں۔