یٰسین قادری اور اویس ربانی کی زندگیاں خطرے میں، سپاہ صحابہ کی دھمکیاں
کلعدم، فرقہ پرست گروہ نے اویس ربانی اور یسٰین قادری کے گزشتہ ایک پروگرام کے نتیجے میں سرعام پریس کانفرنس کرکے دونوں شخصیات اور حکومتی اداروں کو دھمکیاں دی۔

شیعیت نیوز : چند روز قبل صحافی اویس ربانی کے یوٹیوب چینل پر نشر کئے گئے ایک پروگرام میں اہلسنت عالم دین مولانا یسیٰن قادری نے اپنی آراء اور دلائل دئیے۔
یہ پروگرام افضلیت کے موضوع پر منعقد ہوا تھا۔
مولانا یسیٰن قادری نے اس موضوع پر اپنی رائے کا اظہار کیا، اور اس پر قرآن و احادیث سے دلائل بھی پیش کئے۔
آج کراچی مٰیں کلعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے چند ارکان نے پریس کانفرنس کی جس میں سرعام دونوں فریقین کو دھمکیاں دیتے نظر آئے۔
انہوں نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران حکومت میں امن نافذ کرنے والے اداروں کو بھی دھمکیاں دیں۔
پریس کانفرنس کے دوران یہ بار بار ایک خاص مکتب فکر کو بھی ٹارگٹ کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں : لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے دکھ کا کسی کو احساس ہی نہیں، سندھ ہائیکورٹ
پروگرام کے شروع میں مولانا یسیٰن قادری یہ ہلف بھی دے چکے تھے کہ ان کا مقصد کسی بھی صحابی کی توہین نہیں ہوگا بلکہ قرآن و حدیث کی روشنی میں دلائل دیں گے۔
مولانا یسیٰن قادری نے اپنی رائے کا اظہار قرآن و حدیث کی روشنی میں کیا، جس پر تکفیری گروہ برہم ہو گئے۔
اس طرح کی دھمکی آمیز پریس کانفرنسز،ملک کے امن اور ہر شہری کی آزادی رائے کے حق کو مجروح کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دونوں فریقین کی مکمل حفاظت کی یقین دہانی کروائی جائے۔
اور سرعام اس طرح کی پریس کانفرنسز کرکے عوام میں دہشت و انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔