وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے والد کے تکفیری قاتلوں کا گھناونا منصوبہ ناکام ! خصوصی رپورٹ

01 مئی, 2024 08:13

شیعیت نیوز: ایک ہفتہ قبل ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی پاکستان میں تین دن کے دورہ پر آئے۔

اسلام آباد ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کرنے والا ایک ہی وزیر تھا۔

اس سے پہلے جب بھی کوئی ایرانی صدر پاکستان آتاتھا تو اس کا استقبال صدر اور وزیر اعظم کرتے تھے یہ پہلی بار ہوا کہ ایرانی صدر کا استقبال ایک ایسے وزیر سے کروایا گیا جس کا مسلک شیعہ تھا۔

استقبال کرنے والے وزیر ریاض حسین پیرزادہ تھے۔یوں ایک بار پھر ریاض حسین پیرزادہ تکفیری دہشت گردوں کے ٹارگٹ پر آگئے ان کے قتل کا منصوبہ بننے لگا۔

ناظرین ریاض حسین پیرزادہ قومی اسمبلی سے کئی بار شیعہ حقوق کیلئے آواز بلند کرچکے ہیں وہ ہمیشہ تکفیریوں کی آنکھوں کا کانٹا بن کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی سے شیعہ مخالف بل گزشتہ سال منظور کیا گیا ریاض پیر زادہ نے اسے آئینی طریقہ سے حل کرنے کی تجویردی تھی۔

شجاع بہادر یہ شخص ہمیشہ ملت تشیع پاکستان کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک اور تکفیریت کے خلاف نبرد آزما آرہا ہے۔

ایرانی صدر کے استقبال کے دورہ پاکستان سے نالاں امریکی اور آل سعود کے گماشتوں نے ریاض حسین پیرزادہ کو ایرانی صدر کے دورہ کے بعد قتل کا منصوبہ تیار کیا جسے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناکام بنادیا۔

ناظرین آپ حیران رہ جائیں گے ریاض حسین پیر زادہ کے والد کو بھی شیعہ شناخت پر قتل کیا گیا تھا اب بھی وہی تکفیری گروہ ریاض حسین پیر زادہ کی جان کے درپے ہیں۔

1995میں جب شیعہ شناخت پر قتل و غارت کا خونی بازار گرم تھا تو ریاض حسین پیر زادہ کے والد کو قتل کیا گیا تھا۔

ریاض حسین پیرزادہ اس وقت پاکستان پیپلزپارٹی کے ممبر قومی اسمبلی تھے۔

ریاض حسین پیرزادہ کے والداور خیر پور ٹامیوالی کے مقامی جاگیردار میاں شاہ نواز کا تھا۔

اس وقت پیپلزپارٹی کی حکومت تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کا استقبال کرنے والے وزیر ریاض حسین پیر زادہ کے قتل کا منصوبہ ناکام

پولیس رپورٹ کے مطابق بہاولپورمیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زیرحراست 2 دہشتگرد ہلاک کردئیے گئے ہیں ۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے نیٹ ورک نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔

ہلاک تکفیری دہشت گردوں کی شناخت عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زین عرف اسد اللہ خراسانی کے نام سے کی گئی ہے۔

ملت تشیع پاکستان کی قیادت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاض حسین پیز زادہ کے قتل میں ملوث سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے۔

ملک مزید فرقہ وارانہ قتل و غارت کا متحمل نہیں ہوسکتا

5:51 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top