مقبوضہ فلسطین

صہیونیوں کا اصل مقصد غزہ کے لوگوں کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے، اہل سنت عالم دین

مولوی عبد الرحمن خدائی نے کہا: افسوس کا مقام ہے کہ اسلامی ممالک کے بعض رہنماوں کا خیال ہے کہ غزہ کے مسئلے کا حل صہیونیوں کے ساتھ بات چیت ہے، یہ ایک بے ہودہ فکر ہے، کیونکہ صہیونیوں کا صرف ایک ہی مقصد ہے اوقر وہ غزہ کے لوگوں کو تباہ و برباد کر دینا اور صفحہ ہستی سے مٹا دینا ہے ۔

شیعیت نیوز : ایران کے شہر بانہ میں اہل سنت طلاب کے درمیان خطاب کرتے ہوئے مولوی عبد الرحمن خدائی نے کہا : آج عالم اسلام دشمنوں کے فوجی اور جھوٹے پروپگنڈوں کے شدید ترین حملوں کی زد میں ہے۔

بانہ شہر کے امام جمعہ نے کہا: آج آپ دیکھ رہے کہ کس طرح صہونی حکومت غزہ کے بے دفاع اور مظلوم عوام کے خلاف طرح طرح کے ظلم و ستم کر رہے ہیں، آج بھی یہ یک طرفہ جنگ اور فلسطین اور غزہ کے بے دفاع عوام کی نسل کشی جاری ہے۔

غزہ میں اس نسل کشی پر دنیا کے تمام ممالک بالخصوص انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں خاموش ہیں اور صرف دیکھ رہے ہیں۔

اس بھی زیادہ افسوسناک یہ بات یہ ہے کہ اس معاملے میں اسلامی ممالک کے سربراہ بھی خاموش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری ٹولے کی پریس کانفرنس،مکتب تشیع کو کھلی دھمکیاں

افسوس کا مقام ہے کہ اسلامی ممالک کے بعض رہنماوں کا خیال ہے کہ غزہ کے مسئلے کا حل صہیونیوں کے ساتھ بات چیت ہے۔

یہ ایک بے ہودہ فکر ہے، کیونکہ صہیونیوں کا صرف ایک ہی مقصد ہے اوقر وہ غزہ کے لوگوں کو تباہ و برباد کر دینا اور صفحہ ہستی سے مٹا دینا ہے ۔

غزہ اور فلسطین کا مسئلہ اسلامی ممالک اور مسلمانوں کے اتحاد سے ہی حل ہو سکتا ہے۔

اور اگر ہم چاہتے ہیں کہ صیہونی حکومت دنیا سے نابود ہو جائے تو ہمیں عالم اسلام کے اتحاد اور ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button