پاکستان

امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) کا تیسرا سالانہ اجلاس منعقد

امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) کی مجلسِ عمومی کا سالانہ اجلاس مسجد امام زین العابدین (ع) محرابپور پاکستان میں منعقد ہوا، جس میں برادر محترم امجد علی عابدی کو ادارۂ ہذا کا مرکزی صدر منتخب کیا گیا۔

شیعیت نیوز : امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) محراب پور پاکستان کی مجلسِ عمومی کا سالانہ اجلاس مسجد امام زین العابدین علیہ السلام محرابپور میں منعقد کیا گیا۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن اور حدیث کساء سے ہوا، جس کی سعادت مولانا محمد اسلم صادقی نے حاصل کی اور مرکزی صدر برادر مہتاب علی شیخ نے خطبہ استقبالیہ دیا۔

اجلاس میں اکثریت رائے سے برادر امجد حسین عابدی صاحب کو نئے سال کا مرکزی صدر منتخب کیا گیا۔

حجت الاسلام و المسلمین قبلہ مولانا امداد حسین شجاعی نے نو منتخب صدر سے حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں : مزدور ہر ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، علامہ ساجد نقوی

اس سے قبل جنرل سیکریٹری برادر نوید علی شیخ نے ادارے کی ایک سال 24-2023 کارکردگی رپورٹ پیش کی اور سابقہ مرکزی صدر برادر مہتاب علی شیخ نے اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

نو منتخب صدر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً اس دور میں دینی اداروں میں کام کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے بلکہ میری نظر میں یہ اک بڑی سعادت اور خدائی عطا ہے۔

اب جب خدا کے فضل و کرم سے میں اس ادارے کا صدر منتخب کیا گیا ہوں تو اس زمہ داری کو نبھانے کے لئے بھی میں خداوند متعال کی بارگاہ میں توفیق کے حصول کے لئے دعا گو ہوں۔

اس کے علاؤہ اس اہم زمہ داری کے انجام دہی کے لئے علماء کرام، طلباء عظام، کارکنان اور مؤمنین کرام سے تعاون کا بھی متمنی ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button