پاکستان

ادارہ اکیوبر انٹرنیشنل پبلیشرز نے امام خمینیؒ کی توہین پر معذرت کرلی

ادارہ اکیوبر انٹرنیشنل بکس نے اپنی ایک شائع کی گئی کتاب میں رہبر کبیر، بانی انقلاب اسلامی ایران امام خمینیؒ کی کی گئی توہین پر معذرت کرلی، اور اس حصے کو تبدیل کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

شیعیت نیوز : ہندوستان کے ایک پبلیشر ادارہ "اکیوبر انٹرنیشنل بکس” کی جانب سے شائع ہونے والی ایک کتاب میں رہبر کبیر، بانی انقلاب اسلامی ایران امام خمینیؒ کی توہین کی گئی تھی۔

اس کتاب کے شائع ہونے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں نے سوشل میڈیا پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ عبارت کی وجہ سے ہمارے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔

امام خمینیؒ نے سربلندی اسلام کے لئے جو قربانیاں دیں، ان کی مثال دنیا میں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ امام خمینیؒ نے حقیقی اسلام کا چہرہ عیاں کیا، اور لوگوں کے ذہنوں میں جو اسلام کی تصویر بنی ہوئی تھی اسے توڑا۔

یہ بھی پڑھیں : اکیوبر انٹرنیشنل پبلیشر کی شائع ہونے والی ایک کتاب میں امام خمینیؒ کی توہین

اس احتجاج کے پیش نظر پبلیشرز ادارے نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں انہوں نے تمام مسلمانوں سے معذرت کرلی۔

انہوں نے لکھا کہ یہ معلومات بلکل غلط ہیں، اور اپنی جانب سے کی گئی غلطی کو تسلیم کرلیا۔

انہوں نے اس اعلامیہ میں اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی کہ کتاب میں اس عبارت کو تبدیل کردیا جائے گا۔

یقین دہانی کروائی کہ آئندہ اس طرح کی عبارات شائع نہیں کی جائیں گی اور درست معلومات شائع کی جائیں گی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button