پاکستان

امریکہ اور غاصب اسرائیل انسانیت کے نام پر دھبہ؛ سیدہ نصرت نقوی

عزاء خانۂ قتیل العبرات کی جانب سے 28 اپریل بروز اتوار کو ایک تقریب بسلسلۂ یومِ انہدام جنت البقیع اور فلسطین لہو لہو کے عنوان سے IRC امام بارگاہ کراچی میں منعقد ہوئی۔

شیعیت نیوز : عزاء خانۂ قتیل العبرات کی جانب سے ایک تقریب بسلسلۂ یومِ انہدام جنت البقیع اور فلسطین لہو لہو کے عنوان سے IRC امام بارگاہ کراچی میں منعقد ہوئی۔

اس تقریب کی ارگنائز چیئر پرسن عزاء خانۂ قتیل العبرات محترمہ سیدہ نصرت نقوی تھیں۔

تقریب میں چھوٹی بچیاں سمیت خواتیں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور تقریری مقابلے میں طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

یومِ انہدام جنت البقیع اور فلسطین لہو لہو کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں شاہد علی بلتستانی نے سلام فرماندہ کا ترانہ پیش کیا۔

پروگرام میں مولانا امین نے نیز اپنے مدرسے کے بچوں سمیت شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونیوں کا اصل مقصد غزہ کے لوگوں کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے، اہل سنت عالم دین

تقریب میں مختلف مقابلوں میں حصہ لینے والے بچوں کو شیلڈز، ٹرافیز اور اعزازی سند سے نوازا گیا۔

سیدہ نصرت نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: کہ امریکہ اور غاصب اسرائیل اپنی ان ناپاک اور بے رحم حرکتوں سے باز آجاؤ اور فلسطین پر اپنے ناجائز مظالم بند کر دو۔

امریکہ اور غاصب اسرائیل شرم کرو کہ ساری دنیا میں وہ حق اور آزادی کا ڈھنڈورا پیٹتے ہیں جو ایک جھوٹا پروپگنڈا ہے۔

امریکہ و اسرائیل اپنے استعماری ہتھکنڈوں سے باز آجاؤ اور فلسطین پر مظالم ڈھانا بند کرو۔

امریکہ اور غاصب اسرائیل کے لئے اس سے بڑی لعنت کیا ہوگی کہ ان کے اپنے ملک میں رہنے والے ان سے نفرت کرتے ہیں۔

آخر میں، انہوں نے تمام عرب اسلامی ممالک اور غیر عرب ممالک سے ایک پرچم کے سائے میں جمع ہو کر اسلامی جمہوریہ ایران کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملانے کا مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button