پاکستان

مزدور ہر ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، علامہ ساجد نقوی

یوم مزدو ر جن حالات میں آیا ،کسانوں اور مزدوروں کے حالات پر بے ساختہ شاعر مشرق کے اشعار ترجمانی کئے ہوئے ہیں کہ "ہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات۔۔"، آج 7 دہائیوں کے بعد صورتحال اس سے بھی ابتر ہے۔

شیعیت نیوز : سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی کا یکم مئی "یوم مزدور” کے موقع پر جاری پیغام میں کہنا ہے کہ مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

یہ دن مزدوروں کی جدوجہد یاد دلاتا ہے۔

مزدوروں کی جدوجہد کو نتیجہ خیز بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی محنت کشوں اور ہنرمندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، مزدور کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ستم ظریفی یہ ہے کہ مزدور کے عالمی دن پر بھی عام مزدور طبقہ نان شبینہ کی تگ و دو میں مشغول دکھائی دیتا ہے۔

وہیں حکیم الامت ،شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے اشعار آج انہی مزدوروں کی ترجمانی کرتے ہیں کہ:

تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں

ہیں تلخ بہت بندئہ مزدور کے اوقات

مکر کی چالوں سے بازی لے گیا سرمایہ دار

انتہائے سادگی سے کھاگیا مزدور مات

اٹھو! میری دنیا کے غریبوں کو جگادو

کاخ امرا کے درودیوار ہلادو

جس کھیت سے دہقاں کو میسر نہیں روزی

اس کھیت کے ہر خوشہ گندم کو جلادو

قرآن پاک بھی اسی جانب سورة الحشر آیت نمبر7 میں ارشاد ہوا ہے کہ "دولت صرف امراءمیں ہی گردش نہ کرتی رہے” اور منصفانہ تقسیم کی طرف متوجہ کرتاہے۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری ٹولے کی پریس کانفرنس،مکتب تشیع کو کھلی دھمکیاں

سیرت رسول اکرم ص اسی پر قائم رہی، حضرت علی ع نے اپنے دور خلافت کے آغاز میں پہلا اصلاحی اقدام یہ اٹھایا کہ قومی خزانے میں سب کے لئے مساوی مواقع دینے کا اعلان کیا۔

مگر افسوس وطن عزیز کو 7دہائیاں گزرنے کے باوجود آج مزدوروں و محنت کشوں اور کسانوں کو ان کا جائز حق ملنا بہت مشکل ہوچکا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button