پاکستان

آئی ایس او پاکستان کا ملک گیر احتجاجی مہم کا اعلان

آئی ایس او کے ترجمان نے کہا کہ آئی ایس او پورے ملک میں احتجاجی مظاہرہ شروع کرنے جا رہی ہے،جس میں ریلیاں اور مظاہرے کئے جائیں گے۔

شیعیت نیوز : امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان سید سلمان رضا کا کہنا ہے کہ امریکی یونیورسٹیوں میں ہزاروں طلبہ کا اسرائیلی سامراج کیخلاف احتجاج مظلومین کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یونیورسٹیز کے طلبہ بھی فلسسطینی بچوں کی قاتل ریاست کیخلاف اُٹھ کھڑے ہوں۔

سید سلمان رضا کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست کی نابودی قریب ہے، بہت جلد فلسطین کے مظلوم عوام آزاد فضاوں میں سانس لے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ادارہ اکیوبر انٹرنیشنل پبلیشرز نے امام خمینیؒ کی توہین پر معذرت کرلی

آئی ایس او کے ترجمان نے کہا کہ آئی ایس او پورے ملک میں احتجاجی مظاہرہ شروع کرنے جا رہی ہے، جس میں ریلیاں اور مظاہرے کئے جائیں گے۔

جن میں فلسطین کے مظلوم عوام پر ہونیوالے مظالم کی مذمت اور امریکہ و یورپ کی یونیورسٹیوں میں احتجاج پر گرفتار ہونیوالے طلبہ کیساتھ اظہار یکجہتی کیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button