اہم ترین خبریںمقالہ جات

10رجب المرجب،یوم ولادت حضرت امام محمد تقیؑ ، مختصر سوانح حیات

حضرت امام محمد جواد علیہ السلام کو اپنے جد بزرگوار حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے جوار میں دفن کیا گیا ۔

شیعیت نیوز: حضرت امام محمدتقی علیہ السلام کا شجرہ نسب محمد بن علی بن موسیٰ بن جعفر بن محمد بن علی ابن الحسین بن علی ابن ابیطالب بن عبدالمطلب بن ہاشم ہے ۔

اور آپ علیہ السلام کی والدہ محترمہ سیدہ سبیکہ نوبیہ ہے جبکہ دیگر منقول روایات میں اسم مبارک خیزران ہے جو حضرت امام رضا علیہ السلام نے تجویز فرمایا تھا ۔

آپ کی ولادت 10 رجب المبارک 195ھ میں ہوئی اور اس سلسلے میں حضرت امام رضا علیہ السلام نے خصوصی انتظامات فرمائے اور اہل خانہ میں اپنی خواہر سیدہ حکیمہ کو سیدہ خیزران کے ساتھ علیحدہ حجرے میں رکھا ۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے قومی ہیرومحمدعلی سدپارہ کے حوالے سے قابل فخر اقدامات کا اعلان

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے القاب میں مشہور القاب جواد، تقی، قانع، ذکی، باب المراد ہیں ۔

آپ علیہ السلام کی اولاد میں امام علی نقی علیہ السلام ہیں جنہوں نے آپ کے بعد علم امامت سربلند کیا ۔

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی اولاد میں جناب موسیٰ مبرقع بھی جنہوں نے مدینہ سے کوفہ ہجرت کی اور کوفہ سے قم المقدسہ ہجرت فرمائی اور وہیں وفات پائی ۔

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام نے بغداد کی طرف بھی ہجرت فرمائی مامون رشید نے والئ مدینہ کو خط لکھا اور اسے حضرت امام جواد علیہ السلام کو بغداد روانہ کرنے کا حکم دیا اور اس کے بعد مامون چاہتا تھا کہ حضرت امام جواد علیہ السلام کے ساتھ اپنی بیٹی ام الفضل بیاہ دے جس پر خود عباسی خاندان میں جو حکمران وقت تھے کی طرف سے مخالفت ہوئی اور یہاں تک کہ 33 ہزار افراد کا اجماع ہوا مگر وہی ہوا جس کا مامون نے ارادہ کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:ناظم آبادمجلس عزا پر حملہ ،4 امریکہ پلٹ عزاداروں کے قتل کا کیس، کالعدم لشکر جھنگوی کے گرفتارملزمان رہا

مامون کی وفات کے بعد خلافت اس کے بھائی معتصم نے سنبھال لی اوراپنی قرابت داری کا فائد اٹھاتے ہوئے حال و احوال میں مداخلت شروع کی یہاں تک کہ تحفہ و تحائف کی صورت میں زہر دیا گیا

حضرت امام محمد جواد علیہ السلام کو کاظمین مقدس میں اپنے جد بزرگوار حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے جوار میں دفن کیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button