دنیا

ابوجا، آیت اللہ زکزاکی کی فی الفور و بلا قید و شرط رہائی کیلئے احتجاج جاری

شیعیت نیوز: نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی فی الفور و بلا قید و شرط رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

آج ابوجا میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں آیت اللہ زکزاکی کے ہزاروں پیروکاروں نے شرکت کی، جنہوں نے زاریا قتل عام کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لئے جانے والے آیت اللہ شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی فی الفور و بلا قید و شرط رہائی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر آیت اللہ زکزاکی کی بلا قید و شرط رہائی سے متعلق نعرے درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں : انتخابات میں امریکی مداخلت کے بارے میں عراقی ممبران پارلیمنٹ کا انتباہ

احتجاج کے دوران مظاہرین نے عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کیا اور کئی کلومیٹرز کا فاصلہ طے کرکے حکومتی ایوانوں کی جانب پرامن مارچ کیا۔

واضح رہے کہ نائیجیرین فوج کی جانب سے دسمبر 2015ء میں ملک کے شمالی علاقے "کادونا” میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ایک ایسے وقت میں حملہ کرکے شیخ زکزاکی کے 4 بیٹوں سمیت سینکڑوں نہتے شہریوں کو شہید اور شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا، جب وہ نواسۂ رسولؐ حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں مصروف تھے۔

نائیجریا کی فوج اور سیکورٹی فورسز نے شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ زینت ابراہیم ان کے سیکڑوں حامیوں کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل آگ سے نہ کھیلے، امریکہ داعش کو زندہ کرنے کے درپے ہے، سربراہ حزب اللہ

نائیجریا کی عدالت کی جانب سے ان کی رہائی کے واضح احکامات کے باوجود فوجی حکام ان کی رہائی کے مخالفت کر رہے ہیں۔

شیخ زکزکی کی رہائی کے لئے گزشتہ ایک ہفتے سے دارالحکومت ابوجا میں مظاہرے ہورہے ہيں کہ جنہيں سیکورٹی فورسز کی جانب سے تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button