اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صیہونی آباد کاروں کے جرائم کی روک تھام کے لیے مزاحمت کا دائرہ وسیع کرنے کا مطالبہ

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی آباد کاروں کے فلسطینی شہریوں کے خلاف بڑھتے جرائم کے خلاف فلسطینی قوتوں میں شدید غم غصہ پایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غرب اردن کی قومی اور مذہبی قوتوں نے صیہونی آباد کاروں کے جرائم کی روک تھام  کے لیے مزاحمتی کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مذہبی اور قومی جماعتوں کی طرف سے جاری ہونےوالے بیانات میں مزاحمتی قوتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صیہونی آباد کاروں کی بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی روک تھام کے لیے تمام دسیاب وسائل کا استعمال کریں اور اپنے ملک میں فلسطینی قوم کے وجود کی بقا کے لیے زیادہ موثر جنگ لڑنے کی تیاری کریں۔

یہ بھی پڑھیں : دبئی: خلیجی یہود برادری کے لیے الگ عدالت بنانا چاہتے ہیں

بیانات میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت، اس کے ریاستی ادارے اور صیہونی آباد سب مل کر جبرا فلسطینیوں کو ان کے علاقوں سے بے دخل کرنے کی سازشیں ‌کر رہے ہیں۔ حال ہی میں حمصہ، مسافر یطا، نابلس اور غرب اردن کے دوسرے مقامات پر فلسطینیوں پر ہونے والے حملوں کے پیچھے اسی طرح کے مذموم عزائم کار فرما ہیں۔

فلسطینی قوتوں کا کہنا ہے کہ ایک قابض اور غاصب قوت کے ساتھ امن بقائے بائے کے اصول کے تحت زندہ رہنا ناممکن ہے۔ فلسطینی قوم کو ایک ایسے دشمن کا سامنا ہے جو فلسطینی اراضی کی لوٹ مار اور استعماری نظریات پر یقین رکھتا اور روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی قوم کے خلاف جرائم میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت نے اسدود بندرگاہ پر پہنچنے والا فلسطینی سامان ضبط کرلیا

فلسطینی قومی اور مذہبی قوتوں کا کہنا ہے کہ ماضی کی انتفاضہ تحریکوں ‌کی طرز پر فلسطینی قوم کو قابض صیہونی آباد کاروں کی دہشت گردی کے خلاف مزاحمت کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا اور مزاحمت کے لیے تمام وسائل استعمال کرنا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button