اہم ترین خبریںعراق

عراقی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے 10 جوان شہید

شیعیت نیوز: عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش دہشت گرد گروہ کے حملے میں عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے 10 جوان شہید ہو گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے اعلان کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش کے دہشت گردوں نے عراق کے صوبہ صلاح الدین کے العیث علاقے میں حشدالشعبی کے 22 ویں بٹالین پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک کمانڈر سمیت 9 جوان شہید ہوئے۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے مزید حملوں کو ناکام بنانے کیلئے حشدالشعبی کی کارروائی جاری ہے۔ جبکہ صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق حشدالشعبی نے داعش کا محاصرہ کر لیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق میں عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی اس ملک کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی ہدایت پر، اس وقت تشکیل پائی تھی جب داعشی دہشت گردوں نے عراق کے مختلف علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کر لیا تھا اور پھر حکومت نے اس فورس کو عراق کی مسلح افواج میں شامل کر لیا۔

یہ بھی پڑھں : جوبائیڈن کےبرسراقتدار آتے ہی داعش کا سراٹھاناکیا محض اتفاق ہے؟؟ریٹائرڈ ایئر مارشل شاہد لطیف نے حقیقت بتادی

دوسری جانب عراق کی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے سربراہ نے عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں کی جد و جہد اور جانفشانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے صوبے صلاح الدین میں تکفیری دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر کے عظیم کارنامہ انجام دیا ہے۔

ہادی العامری نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے عراق میں پھر سر اٹھانے کی کوشش کی ہے اور عراق کے ایک علاقے کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشتگرد گروہ کے حملے میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے دس جوانوں کی شہادت پر رد عمل دکھاتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ العامری کا کہنا تھا کہ نامناسب حالات اور دہشت گردوں کی جارحیت کے باوجود عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے انہیں صلاح الدین کے علاقوں میں داخل ہونے سے روک دیا اور ان دہشت گردوں کو سخت ہزیمت اٹھانا پڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button