اہم ترین خبریںایران

فقیہ عصر، فلسفی دوراں ،عمار ولایت فقیہ، آیت اللہ علامہ تقی مصباح یزدیؒ انتقال کرگئے

آیت اللہ یزدی دور حاضر میں مغرب کی جانب سے اسلام و دین پر اٹھنے والے اعتراضات کے جوابات دینے میں بھی صف اول میں دکھائی دیتے تھے۔

شیعیت نیوز: فقیہ عصر، فلسفی دوراں ،عمار ولایت فقیہ،  آیت اللہ علامہ تقی مصباح یزدیؒ اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔سال2020کی ابتداء شہید سردار قاسم سلیمانی کی شہادت سے اور سال 2021 کی ابتداء اس عظیم ہستی کی رحلت سے ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قاسم سلیمانی اور رفقاء کی پہلی برسی کے موقع پر پاکستان بھر میں اجتماعات کی تیاریاں جاری

تفصیلات کے مطابق آیت الله محمد تقی مصباح یزدیؒ کچھ عرصے کی علالت کے بعد قم المقدس میں انتقال فرما گئے۔ آپ نظام و حکومت اسلامی کے مستحکم ستون، فیلسوف، مفسر قرآن اور استاد اخلاق ہونے کے ساتھ ساتھ  دور حاضر میں مغرب کی جانب سے اسلام و دین پر اٹھنے والے اعتراضات کے جوابات دینے میں بھی صف اول میں دکھائی دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئےمختلف اداروں کی جانب سےشاندار ترانوں کا اجراء

حوزہ علمیہ میں فلسفہ اسلامی کے طلاب کے لیے انہی کی لکھی کتاب "آموزش فلسفہ” بطور نصاب داخل ہے۔آپ آیت اللہ بہجت، امام خمینی، علامہ طباطبائی اور آیت اللہ بروجردی کے شاگردوں میں سے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button