سعودی عرب

سعودی عرب 2021 کے آخر تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر لے گا، جیروسلم پوسٹ

شیعیت نیوز: اسرائیلی اخبار جیروسلم پوسٹ نے لکھا ہے کہ سعودی عرب 2021 کے آخر تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر لے گا۔

اسرائیلی اخبار جیروسلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی حکام کو پورا یقین ہے کہ تل ابیب اور ریاض کے درمیان 2021 کے آخر تک تعلقات قائم ہو جائیں گے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کو پورا یقین ہے کہ ریاض اور تل ابیب کے تعلقات معمول پر لانے کا عمل جلد ہی پورا ہو جائے گا اور اگلے 12 مہینوں میں اس کے نتیجے برآمد ہونے لگيں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی شرارتوں سے سپاہ قدس کا راستہ تبدیل نہیں ہوگا، جنرل اسماعیل قاآنی

حالیہ دنوں میں اس طرح کے دعوؤں کے بارے میں سینیئر اسرائیلی حکام کے بیانات میں تضاد پائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیلی وزارت خارجہ نے بھی اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے۔

تقریبا ایک ہفتے پہلے صیہونی حکومت کے انٹیلیجنس کے وزیر الی کوہن نے کہا تھا کہ اگلے کچھ برسوں میں سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ ہو سکتا ہے لیکن یہ معاہدہ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس سے نکلنے یعنی 20 جنوری سے پہلے نہیں ہو پائے گا۔

اسی طرح اسرائیل کے اس وزیر نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات 2021 کے آخر تک قائم ہو جائیں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں آٹھویں جماعت کے طالب علم نے امتحان میں کم نمبر دینے والے استاد کو گولی مارکر قتل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے ایک اسکول میں آٹھویں جماعت کے 13 سالہ طالب علم نے انگریزی میں کم نمبر آنے پر اپنے استاد پر ناراضی کا اظہار کیا اور دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی۔

13 سالہ طالب علم اپنے 16 سالہ بھائی کے ہمراہ اسکول کے باہر بندوق لیکر کھڑا ہوگیا اور جیسے ہی انگریزی کے استاد باہر نکلے شاگرد نے اُن کے سر پر گولی مار دی۔

استاد کو قتل کرنے والا 13 سالہ طالب علم اور اس کا معاون بھائی تاحال فرار ہیں جبکہ پولیس نے دونوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button