رواں سال کالعدم لشکر جھنگوی کے 356 دہشت گرد جہنم واصل
شیعیت نیوز: سی ٹی ڈی کے مطابق رواں سال صوبے میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردی کے 917 واقعات رپورٹ ہوئے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 1,085 کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کو گرفتار جبکہ 356 کو ہلاک کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت تحریکِ لبیک سے منسلک 40 مساجد و دفاتر محکمہ اوقاف کے حوالے
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مختلف دہشت گردانہ حملوں میں 114 پولیس اہلکار اور 176 عام شہری شہید ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق صوبے بھر میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔







