لبنان

سید حسن نصراللہ کی جبران باسیل کے ساتھ ملاقات، مار میخائیل معاہدے پر تاکید

شیعیت نیوز: سابق لبنانی وزیر خارجہ و آزاد محب وطن پارٹی کے صدر جبران باسیل نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق دونوں سیاسی اتحادی پارٹیوں کے سربراہان کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کے دوران مختلف میدانوں میں دوطرفہ تعاون کی توسیع پر تاکید اور دونوں پارٹیوں کے درمیان سال 2006ء میں طے پانے والے ’’مار میخائیل معاہدے‘‘ پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک فالو اپ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں حزب اللہ کے 2 اور آزاد محب وطن پارٹی کے 3 اراکین شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود حکومت نے نصابی کتب سے صیہونی مخالف مواد کو ہٹا دیا

رپورٹ کے مطابق اس فالو اپ کمیٹی کا پہلا اجلاس جاری ہفتے کے آخر یا آئندہ ہفتے کے اوائل میں منعقد ہو گا جبکہ ہر میدان میں دوطرفہ تعاون کی توسیع کے لئے مکمل منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

سیاسی تجزیہ نگار و مصنف غسان سعود نے اس حوالے سے المیادین کو بتایا کہ حزب اللہ اور آزاد محب وطن پارٹی کے درمیان طے پانے والے ’’مار میخائیل معاہدے‘‘ پر امریکہ کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے جبکہ سید حسن نصراللہ اور جبران باسیل کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان مزید معاہدات دستخط کرنے اور دونوں جماعتوں کی مشترکہ حکومت تشکیل دینے کے مختلف طریقوں پر گفتگو کی گئی ہے۔

غسان سعود نے کہا کہ حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے تشکیل دی گئی فالواپ کمیٹی قومی سطح پر کام کرے گی جبکہ جبران باسیل، سید حسن نصراللہ اور لبنانی صدر میشل عون کی جانب سے اس کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا اور دو طرفہ تعاون کو بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں امریکی سفیر ’’ڈورتھی شیا‘‘ لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے ہاتھ نہیں اٹھا رہی جبکہ جبران باسیل اور چیئرمین پارلیمنٹ نبیہ بری کے درمیان تعلقات کی بحالی نے امریکہ کو مزید غضبناک کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button