دنیا

کابل میں کار بم دھماکہ، ڈپٹی گورنر اپنے سیکرٹری سمیت جاں بحق

شیعیت نیوز: افغانستان کے دارالحکومت ہونے والے کار بم دھماکے میں ڈپٹی گورنر اپنے سیکرٹری اور پولیس گارڈ سمیت جاں بحق ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق منگل کی صبح کابل کے ڈپٹی گورنر محب اللہ محببی کی گاڑی میں ہونے والے دھماکے میں وہ اور ان کے سکریٹری ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار نہیں کرسکتے، انڈونیشیا اور تیونس کا اعلان

کہا جا رہا ہے کہ یہ دھماکہ میگنٹک بم کے ذریعے کیا گیا جو ڈپٹی گورنر کی گاڑی پر چپکایا گیا تھا۔ یہ واقعہ منگل کی صبح نو بجکر چالیس پر منٹ پر پیش آیا۔

طالبان کے مقامی کمانڈر کی جانب سے واقعے کے فوری بعد جاری کیے گئے بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے حملے کے بعد قریبی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : تمام مکاتب فکر کے معتدل علماء کرام مشخص اہداف کے حصول کیلئے پُرعزم ہیں، علامہ امین شہیدی

یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب طالبان اور افغان حکومت کے درمیان بین الافغان مذاکرات جاری ہیں۔ ایک اور اطلاع کے مطابق مشرقی کابل کے نواحی علاقے میں مسلح افراد نے پولیس کے ایک کنوائے کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

ہفتے کے روز بھی کابل میں افغان حکومت کے ایک پراسیکیوٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

نومبر کے آغاز میں کابل یونیورسٹی میں سفاکانہ حملے میں 30 سے زائد طلبا جاں بحق ہوگئے تھے اور اس کے بعد اسی شہر میں 3 بار راکٹس حملے بھی کیے گئے اور ایک خاتون ٹی وی اینکر کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ دوحہ میں طالبان اور کابل حکومت کے نمائندوں کے درمیان جاری مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں جب کہ دارالحکومت میں پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button