اہم ترین خبریںایران

ہم اپنے ایٹمی سائنسداں کا انتقام تصور سے کافی پہلے لیں گے، علی اکبر ولایتی

شیعت نیوز: عالمی امور میں ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران، شہید فخری زادہ کے قتل کا انتقام لوگوں کے تصور سے کافی پہلے لے لیں گے۔

ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے پیر کے روز تہران میں شام کے نئے وزیر خارجہ فیصل مقداد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں فریقین نے علاقائی مسائل اور باہمی دلچسبی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی سپریم لیڈر کے خصوصی معاون برائے بین الاقوامی امور علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ شامی عوام کی مزاحمت نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خطے میں داعش کے دہشت گرد گروپ امریکی تعاون سے پھیل رہا ہے، علی شمخانی

اس موقع پر ولایتی نے شام کے سابق وزیر خارجہ مرحوم ولید معلم سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شام کی دشمنوں کیخلاف مزاحمت کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس مزاحمت نے مزاحمتی فرنٹ کو تقویت دے کر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

علی اکبر ولایتی نے ایران اور شام کے اسٹرٹیجک تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا باہمی تعلقات کا فروغ دونوں ممالک کے مفادات میں ہے جس کا سنجیدگی سے تعاقب کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزاحمتی فرنٹ میں شام کے کلیدی کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اس کردار کو ادا کرنے کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے حالانکہ وہ آج، پہلے سے کہیں زیادہ دشمنوں کے منصوبوں سے آگاہ ہوکر طاقت کیساتھ وقار اور آزادی کی راہ پر گامزن ہے۔

ولایتی نے کہا کہ شامی عوام نے مزاحمتی فرنٹ کے ممالک کے تعاون سے ملک کیخلاف 80 سامراجی قوتوں کی سازشوں کیخلاف مقابلہ کرتے ہوئے ان کو شکست کا سامنا کیا۔

انہوں نے ایرانی سائنسدان شہید فخری زادہ کے قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بے شک جلدی سے ان کے خون کا بدلہ لیں گے۔

انہوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے 40 سالوں کے دوران دونو ملکوں کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے باہمی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

در این اثنا فیصل مقداد نے شام کی حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کی مضبوطی میں قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے کردار پر زور دیا۔

انہوں نے شہید جنرل سلیمانی اور شہید فخری زادہ کی شہادت پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کرلیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button