اہم ترین خبریںایران

ایرانی بابائے ایٹمی ٹیکنالوجی محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد حسن نصراللہ کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی اطلاع

ایرانی سوشل میڈیا ذرائع پر نشر ہونے والی سربراہ حزب اللہ حسن نصر اللہ اور رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی ملاقات کی تازہ تصویر کے بعد خبریں زیر گردش ہیں کے اس تازہ ملاقات میں خطے کی بدلتی صورت حال پر اہم تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

شیعیت نیوز: ایران کے بابائے جوہری ٹیکنالوجی محسن فخری زادے کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد حزب اللہ کےسربراہ سیدحسن نصراللہ کے ایران کے خفیہ دورے اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ایرانی سوشل میڈیا ذرائع پر نشر ہونے والی سربراہ حزب اللہ حسن نصر اللہ اور رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی ملاقات کی تازہ تصویر کے بعد خبریں زیر گردش ہیں کے اس تازہ ملاقات میں خطے کی بدلتی صورت حال پر اہم تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کوتسلیم نا کرنےکےجرم میں عرب امارات کے بعد سعودی عرب میں بھی پاکستانی عتاب کا شکار

27 نومبر کی دوپہر ایران کے قریب انتہائی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گولیاں برسا کےقتل کر دیا تھا۔ایران نے سائنسدان محسن فخری زادے پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کر لی۔

حسن نصراللہ نے خطے کی بدلتی صورت حال پر ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ایران نے محسن فخری زادے کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ وقت اور جگہ کاتعین کرکے حملہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ عقیل الغروی نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کےلیے تحفہ قرار دے دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو بڑوں کی اس ملاقات میں آگے کی صورت حال پر بات چیت کی گئی اور دشمن پر انتہائی سبق آمیز حملے کا فیصلہ کیا گیا۔حسن نصر اللہ طوفائی طور پر تہران پہنچے تھے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ واپس لبنان آگئے یا ایران میں ہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button