اہم ترین خبریںیمن

یمن میں سعودی اتحاد کے فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل سے حملہ

شیعت نیوز: یمن کے صوبے مآرب میں سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا ہے جس میں منصور ہادی کی خود ساختہ حکومت کے وزیر دفاع سمیت متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق مآرب میں واقع ’’ تداوین بیس‘‘ پر ہونے والے اس بیلسٹک میزائل حملے ميں سعودی اتحاد کے اعلی افسران سمیت متعدد افراد ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود اسرائیل کی چاپلوسی کے بجائے پڑوسیوں کا احترام کرے، عبداللھیان

ہلاک ہونے والوں میں منصور ہادی کی خود ساختہ حکومت کے وزیردفاع جنرل محمد المقدوشی اور مسلح افواج کے سربراہ صغیر بن عبد العزیر مارے گئے ہیں، تاہم ابھی تک ان دونوں افراد کی سرنوشت کے بارے ٹھیک سے کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس حملے میں سعودی عرب کے تین اعلی فوجی افسران، احمد الکعبی ، شامی محمد العسیری اور طارق محمد المجشی زخمی ہوگئے ہیں۔

منصور ہادی اور سعودی حکام کی طرف سے ابھی تک اس حملے کے تعلق سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اس سے قبل جیزان آئل ٹرمینل کے قریب دو کشتیوں کو ریموٹ کنٹرول دھماکے ذریعے اڑائے جانے کے نتیجےمیں بڑے پیمانے آتشزدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں، سعودی حکام نے اس واقعے کا الزام حوثیوں پر لگایا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button