لبنان

امریکہ نے حزب اللہ کے رکن کی معلومات فراہم کرنے والے کو پانچ ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان

امریکی وزارت خارجہ نے حزب اللہ لبنان کے سینیئر رکن ہیثم علی طباطبائی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو پانچ ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ ہیثم علی طباطبائی شام اور یمن میں حزب اللہ کے اسپیشل کمانڈر ہیں کہا ہے کہ ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے شخص کو پانچ ملین ڈالر انعام دیا جائے گا۔

امریکی وزارت خارجہ نے اکتوبر دوہزار سولہ میں ہیثم علی طباطبائی کا نام اس فہرست میں شامل کیا تھا جسے واشنگٹن اپنے تنئیں غیر ملکی دہشت گردوں کی فہرست قرار دیتا ہے۔

امریکہ حزب اللہ کے ساتھ رابطوں کے الزام میں لبنانی بینکوں اور شہریوں پر بھی پابندیاں عائد کر رہا ہے جس کا مقصد لبنان میں حزب اللہ کی مقبولیت اور ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

حزب اللہ لبنان خطے کے مزاحمتی محاذ کے اہم رکن کی حیثیت سے علاقے میں امریکی صیہونی محاذ کی سازشوں اور اقدامات کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button