حزب اللہ نے جنگ زدہ علاقوں کی تعمیر نو کا عمل اپنے ذمے لے لیا

27 اگست, 2025 21:46

شیعیت نیوز : لبنانی اخبار الاخبار نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں لبنانی حکومت کی غفلت اور سیاسی رکاوٹوں کے بعد حزب اللہ نے جنوبی بیروت کے ضاحیہ اور دیگر متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کا عمل اپنے ذمے لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے یہ منصوبہ اپنی ذیلی کمپنی وعد اور ادارہ جهاد البناء کے ذریعے شروع کیا ہے۔ منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ہے اور ہر مرحلے کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں ضاحیہ جنوبی اور دیگر جنگ زدہ علاقوں کی تعمیرِ نو کی جائے گی جبکہ سرحدی دیہات اس منصوبے میں شامل نہیں ہوں گے۔

مزید برآں، حزب اللہ اس سے پہلے بھی تقریباً چار لاکھ رہائشی یونٹس کی تعمیرِ نو پر 1.1 ارب ڈالر خرچ کر چکی ہے اور سرحدی علاقوں کے سوا تقریباً 90 فیصد تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا عمل مکمل کراچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کا 54واں شہید مقاومت کنونشن 26ستمبر سے اسلام آباد میں ہوگا

مبصرین کے مطابق، یہ اقدام اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ حکومتی ناکامی اور تاخیر کے باوجود حزب اللہ زمینی سطح پر عوامی ضروریات پوری کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

1:48 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔