دنیا

بھارت نے اسرائیلی ساختہ ڈرونز پر مہلک ہتھیاروں کو نصب کرنے کی تیاریاں شروع کردیں

شیعت نیوز : بھارت نے اپنے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو مہلک ہتھیاروں سے لیس کرنے اور مقامی سطح پر کلاشنکوف کی تیاری کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لداخ میں چین کے ساتھ ہونے والی کشیدگی کے بعد بھارت نے ایک بار پھر دہائی قبل خریدے گئے اسرائیلی ڈرون طیاروں کو فضا سے زمین اور ٹینک شکن میزائلوں سمیت مہلک ہتھیاروں سے لیس کرنے لیے تیزی سے کام شروع کردیا ہے۔ اس کے علاوہ بحریہ کے جہازوں پر بھی جدید توپ خانہ نصب کرنے کے لیے سفارشات تیار کی جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈرونز کو ہتھیاروں سے لیس کرنے کے اس منصوبے پر 35 ارب بھارتی روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔ اس سلسلے میں ٹھیکوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور سیکیورٹی کی منظوری کے لیے انہیں کابینہ کمیٹی بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ عالمی حقوق کو سبوتاژ کرنے اور جنگل کے قانون کی واپسی کا خواہاں ہے۔ ظریف

اس وقت بھارت کے پاس ایسے 90 ڈرون ہیں بلندی سے نگرانی اور ہدف بنانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اب سمندر میں نگرانی کے لیے مزید 30 امریکی ڈرونز خریدنے کی منظوری دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں گزشتہ کئی برسوں سے مقامی سطح پر کلاشنکوف کی تیاری کے لیے 28 ارب روپے سے مجوزہ منصوبے پر کام تیز کرنے کی منظوری دی جاچکی ہے۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 66 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں سب سے زائد 66999 کورونا کے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2396638 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 942 افراد کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی تعداد 47033 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران ملک میں ایکٹو کیسز 9674 بڑھ کر 653622 ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button